لاہور( این این آئی)محکمہ داخلہ کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی، لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی ہو گی۔ محرم کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کی کنسٹرکشن کی اجازت نہ ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں