لاہور( این این آئی)پنجاب میں اقتدار کی منتقلی کے بعد حمزہ شہباز کی کابینہ میں شامل ہونے والوںنے گاڑیاں اورعملہ واپس بھجوا دیا ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے حمزہ شہباز کا حلف اور کابینہ کو غیر قانونی قرار دینے اور چوہدری پرویز الٰہی کے
بطور وزیراعلیٰ پنجاب حکم کے بعد کابینہ کا حلف اٹھانے والوں نے گاڑیاں اورعملہ واپس بھجوا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چند سینئر رہنما جن کے پاس پہلے بھی وزارت تھی نے دفاتر سنبھالے تھے تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وہ گزشتہ روز دفاتر نہیں گئے اور اپنا ضرور ی واپس منگوا لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں مجتبیٰشجاع الرحمان، بلال یاسین ،ملک سیف الملوک کھوکھر، خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر، صبا ء صادق، عظمی بخاری، مہر اعجاز اچلانہ، میاں یاور زمان، ملک ندیم کامران، جہانگیر خانزادہ سمیت دیگر نے گاڑیاں واپس بھیج دی ہیںجبکہ سرکاری عملہ بھی واپس چلا گیا ہے ۔