جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ’مرکز میں بھی عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، شیخ رشید احمد

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ’مرکز میں بھی عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ کیا اور اب تحریک انصاف و دیگر کا اتحاد

کرائم منسٹر کو نکال کر دم لے گا۔انہوںنے کہاکہ مرکز کو شوباز شریف سے پاک کریں گے،بوٹ پالشیے کو نکالنا ہے، عدم اعتماد لائیں گے۔شیخ رشید نے جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی ،گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…