اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،شفقت محمود کی تین مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد سمیت تین مختلف مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی، صائمہ حسنین اور ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین نے شفقت محمود کے خلاف تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔شفقت محمود کے وکلا ء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ شفقت محمود اسلام آباد میں سیاسی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت ایک دن کی حاضری معافی منظور کرے۔جس پر عدالت نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمہ میں شفقت محمود کی عبوری ضمانت پر سماعت 6 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا جبکہ تھانہ اسلامپورہ اور فیکٹری ایریا میں درج مقدمات میں شفقت محمود کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع دیدی گئی ۔سیشن کورٹ نے الگ الگ مقدمات میں پچاس ، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے پولیس کو شفقت محمود کی گرفتاری سے روکتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…