لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنر ل اسد عمر کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا ۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ۔اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل اکائوونٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے۔ٹوئٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ براہ کرم اس اکائونٹ سے کسی بھی غیر معمولی ٹوئٹ کے موصول ہونے پر اطلاع دیں۔ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے ٹوئٹر اکائونٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔