اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے قائم مقام چیئرمین ظاہرشاہ نے پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے۔درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکانٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکانٹس کمیٹی کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 جون 2022 کو پبلک اکانٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے لہذا عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے۔عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکانٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔خیال رہے کہ 7 جولائی کو ہونے والے پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل پیش ہوئی تھی جبکہ کمیٹی نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانیکی سفارش کی تھی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے نیب کو بی آر ٹی، بینک آف خیبر، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ کیس دوبارہ کھول رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔