جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

شہباز شریف کو کب فارغ کرنا ہے یہ عمران خان کی خواہش پر ہے‘ فواد چوہدری

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اب دباؤ میں لانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا اور انہیں کب فارغ کرنا ہے یہ عمران خان کی خواہش پر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، انتخابات کرانا ہوں گے، نواز شریف نے تو کہا تھا کہ ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، نواز شریف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ان سے بڑے سیاست دان ہمارے ہاں کم ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، انتخابات کروانا ہوں گے، پرویز الہیٰ کا الیکشن ہوجائے گا لیکن سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ،شہباز شریف اب کہاں کے وزیراعظم رہ گئے ہیں؟ اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے یہ بڑی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…