لاہور( این این آئی )پولیس نے بستی سیدن شاہ پولنگ اسٹیشن کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ۔ مسلح شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے منی رائفل برآمد کرلی ۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان ڈاکٹر معارف نامی شہری کا پرائیوٹ گارڈ ہے ۔