لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہو رکے رہائشیوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی اپنے اوپر لگی چھاپ ہٹا دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور یوں کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ تعطیل کے روز دوپہر کے وقت جاگتے ہیں اورناشتہ کر کے اپنی سر گرمیوں کا آغاز کرتے ہیں۔تاہم17جولائی کو لاہوریوںنے روایت بدل ڈالی اور تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر صبح کے اوقات میں ہی مرد و خواتین ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں جس پر میڈیا نے بھی حیرانی کا اظہارکیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں