پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات کا دنگل ، تحریک انصاف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پولنگ سٹیشن داخلے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی۔بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ

شاہ محمودقریشی بغیراتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں، وہ فیکٹری میں داخل ہوئے اور ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا۔ فیکٹری سے کوئی چیز نہیں ملی، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شاہ محمود کو پولنگ سٹیشن میں جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ن لیگ کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے گلو بٹ تحریک انصاف کے ووٹرر کو ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے پی ٹی آئی ووٹرز کو کیا کہا جا رہا ہے ؟۔انکا کہنا تھا کہ پرایزائیڈنگ افسر گلو بٹ بن گیا ہے، ووٹ نہیں کاسٹ کرنے دے رہا، شیر والی پرچی لے کر آؤ اس کا ووٹ کاسٹ ہوگیا، آدھا گھنٹہ ووٹر کو خوار کیا گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…