اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر ذاکر نسیم کی ملاقات

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق )امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ م

لاقات میں ان کے صاحبزادے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں، یہ لوگ دیارِغیر میں دن رات محنت اور جدوجہد کر کے قیمتی زرمبادلہ ملک پاکستان کو بھجواتے ہیں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محب وطن اور باصلاحیت ہیں جن کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے امریکہ میں مسلم لیگ ق کی مضبوطی اور بہتری کیلئے میاں ذاکر نسیم کو ہدایات بھی جاری کیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…