پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ژوب،مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق، گیارہ زخمی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب /کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع پہاڑی سلسلے کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے

۔اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محتاب شاہ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال ژوب اور سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کی گئیدوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس ضمن میں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ژوب میں قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 22 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…