سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے حلقہ پی پی 90 میں پاکستان تحریک انصاف نے ڈی سیٹ ہونے والے ایم پی اے کے مقابلہ میں گزشتہ انتخابات 2018 میں ساڑھے 14 ہزار ووٹوں سے شکست کھانے والے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر حالیہ ضمنی الیکشن کے لئے
تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کر دیا گیاجس سے حلقہ میں سیاسی صورتحال دلچسپ ہو گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے حلقہ پی پی 90 بھکر ٹو سے سابق ایم پی اے سعید اکبر نوانی کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی نشست پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کے لئے 15 امیدوار میدان میں اترآئے ۔جن میں گزشتہ انتخابات میں سعید اکبر نوانی نے آزاد حثیت سے 59490 ووٹ لیکر 45026 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آنے والیمسلم لیگ ن کے عرفان اللہ نیازی کو14464 ووٹوں سے شکست دی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار احسان اللہ خان نے 13085 اور پی پی پی کے اعجاز علی خان نے 7863ووٹ حاصل کئے تھے اس لئے الیکشن میں آزاد حثیت سے منتخب ہو کر پی ٹی آئی کی حمایت میں ڈی سیٹ ہوئے۔اب اس نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 14 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کھانے والے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار عرفان اللہ نیازی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر ضمنی الیکشن کا ٹکٹ دے دیا جن کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے سعید اکبر نوانی امیدوار ہیں اس طرح حلقہ میں مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور تحریک لیبک سمیت 15 امیدواروں کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔