ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مونس الٰہی نے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروا لی

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی، بینکنگ جرائم کورٹ نے 4 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا

، مونس الہی کہتے ہیں وکیل کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے رہنما ق لیگ مونس الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت مونس الہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف ائی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، شامل تفتئیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، ڈر ہے کہ ایف ائی اے گرفتار کر لے گی۔ لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ق لیگ کے رہنما مونس الہی کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ائندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔ بینکنگ عدالت نے اسی مقدمے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 4 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…