عثمان بزدار پر جعلسازی سے سرکاری زمین اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

20  جون‬‮  2022

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف دو مقدمات درج کر دئیے گئے، مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے

خلاف انٹی کرپشن میں دو مقدمات درج کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غاذی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مقدمات میں سابق وزیراعلی کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا۔ 1986 میں جعلی انتقالات درج کروانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھیا لیا۔عثمان بزدار اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…