اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق نائب صدر فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وائس چیئرین یو بی جی سندھ نور احمد خان نے لندن میں ملاقات کی جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کاروباری طبقہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، تاجر برادری شہباز شریف حکومت سے تعاون کریں اور اسے مضبوط بنائیں تاجر برادری کے مسائل مسلم لیگ ہی حل کرے گی، نوازشریف نے کہا مسلم لیگ ن ملک کے مسائل حل کرنے میں سرخرو ہوگی،تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔