پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا سپیکرپرویز الہی، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ،گرفتاریوں کا بھی قوی امکان

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کے غیر آئینی اجلاس پر حکومت نے سپیکرپرویز الہی، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس ضمن میں آئینی ماہرین سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری ہونے کے بعد سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔ائینی ماہرین کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی غیر قانونی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاونت کرنے والے اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران قانون کی گرفت میں آتے ہیں۔ قانونی ماہرین نے مشورہ دیا کہ حکومت چاہیے تو سپیکر۔سیکرٹری اسمبلی۔اور دیگر افسران کے خلاف مقدمات درج کر سکتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کے بعد حکومت نے سپیکر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کرنے ہر غور شروع کر دیا۔گورنر کے واضع احکامات کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر آئینی اقدام پر بھی مقدمات بنانے کے لیے معاملہ زیر غور شروع کردیا ہے۔مقدمات کے اندراج کے فوری بعد گرفتاریوں کا بھی قوی امکان ہے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی۔ سیکر ٹیر ی اسمبلی اور دیگر افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے غیر آئینی اجلاس پر حکومت نے سپیکرپرویز الہی، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…