اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اسد عمر کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل آگیا

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر بار بار سیاسی معاملات کی تشریح کرنا ضروری نہ سمجھیں تو یہ فوج کیلئے بھی اچھا ہوگا اور ملک کیلئے بھی اچھا ہوگا، مبینہ سازش کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس کی کھلی سماعت ہو اور پورا پاکستان دیکھے کہ اس میں کون آ کر کیا بات کر رہا ہے۔

سابق وزیر شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت میں سے ایک صاحب نے ایک انٹرویو میں بات کی تھی کہ حقائق اور رائے کو الگ الگ کرکے دیکھنا چاہئے اور انہوں نے امریکا کی طرف سے دیے گئے دھمکی آمیز خط میں سے دو چار جملے بھی پڑھے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ دھمکی آمیز خط میں پاکستان کو سیدھی طرح دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی اور عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر رہے تو پاکستان تنہائی کا شکار ہوگا اور پاکستان کے لیے مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا گیا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ امریکا کے اس خط میں سیدھی دھمکی تھی کہ اگر اچھے بچے بنو گے تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا اور خودداری کی بات کروگے تو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قومی سلامتی کے 2 بار ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والی پریس رلیز میں لکھی گئی ہے جس میں واضح طور پر بیرونی مداخلت کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ سچ ہے جس پر کوئی دو رائے ہے ہی نہیں، ہمارا ماننا ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی کیوں کہ اگر اس سے پہلے کے اقدامات دیکھیں تو کس طرح غیر ملکی سفیر خصوصی طور پر ان اراکین سے ملاقاتیں کرتے رہے جنہوں نے بعد میں پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کیں اور کس طرح سے پیسہ آتا رہا

اور ان اراکین کا ضمیر خرید کرنے کے لیے بہایا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کی میٹنگ میں اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے کہ وہ سازش کسی بھی بڑی تبدیلی کے لیے نہیں تھی اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) یہاں تک بھی درست کہتے ہیں کہ عسکری قیادت میں سے کچھ نے اس میٹنگ میں کہا کہ ان کو کسی بھی بیرونی سازش کے شواہد نظر نہیں آئے

۔اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں جو سویلین قیادت بیٹھی تھی اس کو یہ بات نظر آ رہی تھی کہ بیرونی سازش ہوئی ہے جو کہ ایک رائے تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و قانون پر عمل کرنے والے انسان ہیں اس لیے انہوں نے کوئی حکم جاری نہیں کیا کہ سب میری بات تسلیم کریں کہ بیرونی سازش ہوئی ہے اور ملوث لوگوں کو سزائیں دینا شروع کریں

مگر عمران خان وہ خط کابینہ میں لے کر آئے اور جوڈیشل کمیشن بنانے پر زور دیا گیا مگر حکومت ہی ختم ہوگئی۔اسد عمر نے کہا کہ ابھی بھی ہماری یہی اپیل ہے کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس کی کھلی سماعت ہو اور پورا پاکستان دیکھے کہ اس میں کون آ کر کیا بات کر رہا ہے اور کیا شواہد سامنے رکھے جا رہے ہیں، پھر اس بنیاد پر فیصلہ کیا جائے کہ واقعی میں بیرونی سازش تھی اور اگر سازش تھی

تو اس میں کون ملوث تھا اور وہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ یہ بات اس وزیر اعظم اور کابینہ نے کی جو ڈیڑھ کروڑ سے زائد ووٹ لے کر حکومت میں آئی جس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی سلامتی کا دفاع کرے کیوں کہ قومی سلامتی کا دفاع کرنا صرف فوج کا کام نہیں ہے

بلکہ اولین ذمہ داری قوم کی منتخب لیڈرشپ کی بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں جو تمام لوگ آتے ہیں وہ اس بات کا حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے آئین، خودمختاری اور قومی سلامتی کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے سپریم کمانڈر صدر پاکستان ہوتے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ آپ کو ایک کمیشن بنا کر ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے چاہئیں

۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان صرف یہ کہتے ہیں کہ قوم کا یہ حق ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے اور پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین کی حیثیت سے عمران خان چیف جسٹس کو پھر خط لکھیں گے جس میں وہ صدر پاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط کا بھی ذکر کریں گے

۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے جب سے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، تب سے سازش ہونے لگی، پی ٹی آئی چیئرمین سب کو اعتماد میں لے کر روس گئے تھے، یہ بھی خط میں سب سے پہلے لکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم لسٹ بنا رہے ہیں کہ امریکی سفیر کس کس سے ملے،

راجہ ریاض سے سفیر کس لیے ملے؟ کیا خارجہ امور پر گفتگو کرنا تھی؟ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، امریکا کا اسٹائل ہے اس طرح کرنا، اگر انویسٹی گیشن نہیں ہوگی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں اس وقت انارکی ہے، ملک کی معیشت ترقی کررہی تھی تو ایسا کیوں ہوا؟،

سپریم کورٹ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے تاکہ اس سازش میں ملوث لوگوں کے نام سامنے آ جائیں۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ تحقیقات نہیں ہوں گی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا،ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ ایسا کچھ نہ ہو۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…