جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواستوںپر حکومت کو پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے مہلت دیدی گئی

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے دائر درخواستوںپر حکومت کو پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 27جون تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ

الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ یہ کام تمام اداروں کے تعاون سے ممکن ہونا ہے ،ہماری بھائی بہن باہر ہیں اور ہم ان کا حق دے رہے ہیں اور یہ ان کا بنیادی حق بھی ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن تیار کرلی ہے اور اس پراجیکٹ میں فنڈز درکار ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کے پراجیکٹ لانا چاہتے ہیں ۔جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا کہ حکومت کب تک فنڈز جاری کرے گی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لیے نادرا کو فنڈز جاری کیے گئے تاہم اس طرح کام نہیں ہوا۔اس پر جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایسا ہے تو ہم معاملہ نیب کو بھیج دیتے ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب معاہدہ جلد ہونے والا ہے اور کام شروع ہوچکا ہے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت نے اسمبلی سے بل منظور کیا ہے جو اس وقت صدر پاکستان کے پاس منظوری کے لیے پڑا ہے اور اس کی حتمی منظوری کے بعد عدالت کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔سرکاری وکیل نے مزید پیشرفت کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کردی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…