جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں، چین سے امداد فوج کی وجہ سے ملی،شیخ رشید

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے ورنہ انہیں کوئی گھاس بھی نہیں ڈال رہا ۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ضمانت کے لیے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہو گئی ہے۔ اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں، حکومت کو تو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے، عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں،بے ساکھیوں کے گرتے ہی امپوٹڈ حکومت دھڑام سے گر جائے گی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…