جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان کراچی کی 17 سالہ لڑکی نے رکشہ چلانا شروع کردیا

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے شہر قائد کی باہمت خاتون معاشرتی روایات کے برخلاف رکشہ ڈرائیور بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی علیشہ نامی خاتون نے اپنے والد کا بیٹا بن کر رکشہ چلانا شروع کیا ہے،

جس کی آمدنی سے وہ گھر کی کفالت اپنے معاشی حالات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔گھر کی سب سے چھوٹی بیٹی علیشہ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کرتے ہوئے ان کا بیٹا بن کر معاشرتی روایات کو خاطر میں لائے بغیر رکشا چلا رہی ہے۔اس حوالے سے علیشہ نے بتایا کہ والدہ اور ایک بہن کی کفالت کا چیلنج درپیش تھا تو تعلیم کا سلسلہ منقطع کر کے ایک سال پہلے سے رکشہ چلانا شروع کر دیا۔رکشہ والد نے لیکر دیا تھا اسی لیے انہووں نے والد کی یاد میں رکشے پر اشعار لکھوائے جو اس کو ہمت دیتے ہیں اور انھیں پڑھ کر لوگ ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے بھی ہیں۔علیشہ نے کہاکہ وہ دو کمروں کے کرایے کے مکان میں اپنی والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 4 بہنوں کی شادی ہو چکی ہے جو اپنے گھروں میں خوش ہیں۔علیشہ نے رکشہ چلانے سے متعلق بتایا کہ تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کر سکی اور مختلف فیکٹریوں میں چند ہزار کی ملازمت کی پیشکش کے سوا روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں تھا جبکہ خاندان والوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی اور ان کھٹن حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے رکشا چلانے کا عزم کرلیا۔علیشہ کے بقول گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یا کیسا بھی موسم ہو وہ صبح 8 بجے گھر سے رکشا لیکر نکل جاتی ہیں

اور شام 7 بجے تک گھر واپس آجاتی ہیں۔علیشہ نے بتایاکہ پیٹرول مہنگا ہونے سے کمائی کا بڑا حصہ اس میں لگ جاتا ہے اور جس طرح سے وہ محنت کر رہی ہے اس حساب سے آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر گھر کا خرچہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

علیشہ کی والدہ سلمی نے بتایاکہ علیشہ گھر کی واحد کفیل ہے، کبھی کبھی کمائی بہت کم ہوتی لیکن صبر و شکر کرلیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی نے مجھے پہلی دفعہ کمائی دی تو میرا سر فخر سے بلند ہوگیا میں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہر بیٹی اپنے ماں باپ کا سہارا بنے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…