بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے مرنے کے بعد دنیا کو کونسا گانا سْنوانے کی خواہش کی تھی؟ ویڈیو وائرل

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)9 جون جمعرات کوعامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ کیا۔ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے،

اس پروگرام میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دْنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا میرے بعد کس کو ستاؤ گے لازمی گا لینا۔اْنہوں نے کہا کہ اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔عامر لیاقت نے کہا کہ میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دْنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا۔یاد رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اْن کی تدفین کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…