اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پہلی حج پرواز پی کے 743 کراچی سے بدھ کی صبح 291 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ارض مقدس جانے والے خوش نصیبوں کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعائوں کی درخواست بھی کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔۔ ایئرپورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لیے خصوصی ٹیم مصروف رہی۔ ذرائع کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے موقع پروزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکواۃ و عشر فیاض علی بٹ ،پی آئی اے اسٹیشن مینیجر احمد عالم ، ٹکٹ آفس منیجر مظہر زرداری، ایئرلائن اور سی اے اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ قومی ائرلائن 5 بڑے شہروں سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو ختم ہوگا جب کہ بعد از حج پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی جو 13 اگست تک جاری رہیں گی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…