اسلام آباد (این این آئی)افغان شہریوں نے ایمبیسی روڈ پر مظاہرہ کیا ،ڈپلومیٹک انکلیو جانے کی کوشش پرپولیس نے مظاہرین کو ریڈزون جانے سے روک دیا ۔منگل کو افغان شہریوں کے احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل یے
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پھیل بھی ہوئی افغان مظاہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی زمین ہم پر تنگ کردی گئی ہمارے تعلیمی ادارے تباہ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیومن رائٹس اور بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ کے منتظر ہیں 18اپریل سے اسلام آباد کی سڑکوض پر بیٹھے ہیں ،آج تک کسی نے ہم سے مزاکرات نہیں کیے افغانستان کو ہمارے رہنے کے قابل بنایا جائے یا ہمیں بیرون ملک بھیجا جائے ورنہ پاکستان شہریت کے حقوق دیئے جائیں ۔اے سی سٹی انیل سعید کا کہنا ہے کہ افغان خاندان بیرون ملک بھیجے جانے یا پاکستانی شہریت کا مطالبہ کررہے ہیں اس کے علاوہ افغان شہری کوئی اور بات سننے کو تیار نہیں