بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

سرگودھا‘گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی 8 بچوں کی ماں کو آگ لگا کر قتل کردیا

datetime 7  جون‬‮  2022 |

سرگودھا(این این آئی)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی 8 بچوں کی ماں کو آگ لگا کر قتل کردیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لیکر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق

سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائداباد کے گاوں شاہ والا موڑ کے قریب پشاور کے محلہ چمنی کے محمد خان نے آدھی سرکل کی عظمیٰ بی بی سے شادی شدہ تھا اور آٹھ بچوں کے والدین تھے جو شادی شدہ بیٹی کو مل کر واپس آ رہے تھے کہ کہ گھریلو ناچاقی پیدا ہو گئی اور جھگڑا میں محمد خان اپنی 42 سالہ بیوی 8 بچوں کی ماں عظمی بی بی کو کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا جس کے باعث اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری طبی امداد دے کر 80 فیصد جھلس جانے پر فیصل آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی ۔ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے گھریلو ناچاقی میں جھگڑا پر بیوی عظمیٰ بی بی کو آگ لگا کر قتل کیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لیکر بیوی کو زندہ جلا دینے والے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…