اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی آئین پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، امن اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، راجہ پرویز اشرف

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی آئین پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، امن اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، تحریک پاکستان کے دوران بر صغیر میں بسنے والی مسیحی برادری نے تحریک پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک انتہائی محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سے جو بھی آدمی پاکستان آتا ہے وہ پاکستان کی ثقافت، کلچر اور مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق ہے، پاکستان میں مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے منانے والے باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر پرامن انداز میں رہ رہے ہیں، اس کی ایک زندہ مثال ابھی ہم میں موجود ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ہماری اس تقریب کی میزبان سابق ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناصر صاحبہ کا تعلق پاکستان کی معروف مذہبی سیاسی جماعت یعنی جمعیت علماء اسلام سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ آسیہ ناصر صاحبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیروکار ہیں، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد اپنے اپنے مذاہب سے تعلق رکھ کر بھی باہم مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جھنڈے کا رنگ سبز اور سفید ہے، سبز رنگ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان کی غالب اکثریت اسلام سے تعلق رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی جھنڈے کا سفید رنگ امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔انہوںنے کہاکہ سفید رنگ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی طبقات کے وجود کے اظہار کو ظاہر کرتا ہے، میں آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ تحریک پاکستان کے دوران بر صغیر میں بسنے والی مسیحی برادری نے تحریک پاکستان کا ساتھ دیا تھا، مثال کے طور پر پنجاب کے مسیحی رکن اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے کہنے پر پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اگر

اس وقت وہ خدانخواستہ بھارت کے حق میں ووٹ دے دیتے تو پنجاب کے حوالے سے مسلم لیگ مشکل کا شکار ہو سکتی تھی، پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اس تاریخی تعاون کی وجہ سے مسیحی برادری کو عزت کی نگاہ دیکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے ان سب نے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہاں شخصی اور مذہبی طور پر مکمل

آزادیاں دی گئی ہیں، مذہبی آزادی اور شخصی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے انہوںنے کہاکہ اگر بنیادی انسانی حقوق اور آزادیاں سلب کر لی جائیں تو عوام بے چین ہو جاتے ہیں۔ راجہ پرویز اشریف نے کہاکہ ماحول میں گھٹن محسوس ہوتی ہے اور ملکی ترقی نہ صرف رْک جاتی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ختم ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین کے خالق

جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کو آئینی تحفظ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی آئین پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، امن اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، ہم نے مل جل کر پاکستان کو ترقی دینی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پاکستان کے ماحول کو بہتر سے بہتر کرتے ہوئے امن اور سلامتی کا گہوارہ بنانا ہے،مجھے امید ہے کہ FORB اور ادارہ تحقیقات اسلامی ملک میں امن، سکون اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…