اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد اب ایک اور لڑکی ان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے بعد اب ایک اور لڑکی ان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔عامر لیاقت کی اب تک تین شادیاں ہوچکی ہیں جو کہ فلاپ رہی ہیں ،تیسری شادی کے ناکام ہوتے ہی مختلف خواتین نے انہیں شادی کا پیغام بھیجا

،چوتھی بیوی بننے کو تیار ایک اور خاتون نے عامر لیاقت کو شادی کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔خاتون عالیہ شاہ نے ایک خصوصی انٹرویو میںکہا کہ میں عامر لیاقت کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان، خوبصورت اور پروگرام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورسٹائل ہیں اور یہ ہی ان کی خوبصورتی ہے، تین شادیوں کے ٹوٹنے پر کہا کہ مجھے سب معلوم ہے، دانیہ اور عامر لیاقت کا اپنا معاملہ ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسے ہوسکتے ہیں، عامرلیاقت معصوم ہوسکتے ہیں۔عالیہ شاہ نے کہاکہ مجھے عامرلیاقت کی شخصیت اچھی لگتی ہے کوئی اور ٹارگٹ نہیں، وہ میرے آئیڈیل ہیں، یہ ضروری نہیں کہ مجھے جتنی ان سے محبت ہے وہ بھی اتنی کریں، میری ملاقات عامرلیاقت سے ابھی تک نہیں ہوئی، ابھی بھی لوگ ہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں۔خاتون نے کہا کہ شادی کے لئے تیار ہوں ، عامر لیاقت کو دانیہ محبت نہ دے سکی ہو اس لئے علیحدگی ہوئی اور اگر وہ نشہ کرتے ہیں تو اتنی محبت دوں گی کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں گے، عامر لیاقت سے شادی ہوجائے گی تو حق مہر بھی کچھ نہیں لوں گی، تین معاملات جو ان کے ساتھ ہوئے وہ دل برداشتہ نہ ہوں چاہنے والے ابھی بھی پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کو چھوڑ چکی ہیں جس پر عامر لیاقت رنجیدہ ہوئے اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے دانیہ سے معافی بھی مانگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…