بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی سے استعفے، چودھری پرویز الہٰی نے اہم مشورہ دے دیا

datetime 31  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ استعفیٰ واپس لے لیں تو بہتر ہے۔

یہ مشورہ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران دیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے،

تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا، پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…