اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

امپورٹڈ حکومت سن لو ! ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی،عمران خان

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں ،ان کو عوام سے خوف ہے ، انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے ،

پولیس نے دیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔صوابی انٹر چینج پر ’’ حقیقی آزادی مارچ’’ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی انٹرچینج سے سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ساری رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے ۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں رکاوٹیں ہیں۔ کیا آپ ان کنٹینرز کو ہٹانے کیلئے تیار ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ جب ڈیزل لانگ مارچ کررہا تھا ۔بلاول نے بھی لانگ مارچ کیا ۔ہم نے کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا تھا، کوئی رکاوٹ نہیں رکھی تھی ۔امپورٹڈ حکومت سن لو ! ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی ۔ انشااللہ ہم اس ملک کو اکٹھا کرکے ایک آزاد قوم بنارہے ہیںجو کبھی کسی کی غلامی نہیں کریگی ۔صوابی انٹر چینج پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہے جس میں امریکا کے نوکر اور کرپٹ ترین لوگ ہیں ۔ یہ ٹولہ خوف زدہ ہے جس نے پورے پاکستان میں کنٹینرز لگادیئے ۔ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں بلکہ ان کو عوام سے خوف ہے ۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے ۔پولیس نے دیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…