ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلی کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

datetime 23  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیںکہ اس درخواست کو بھی اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی غیر قانونی طور پر ٹرانسفر پوسٹنگ کررہے ہیں۔فاضل عدالت کو بتایاگیا کہ اس سے متعلق درخواست پہلے ہی عدالت میں آچکی ہے اور وہ متاثرہ فریق نے دائر کی ہے،اب سارے پاکستان نے تو ایک ہی ایشو پر درخواست دائر نہیں کرنی۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے بتایا کہ میرا کیس دیگر درخواست گزاروں سے مختلف ہے،میں نے پہلے چیف سیکرٹری کو لکھا مگر انہوں نے ایکشن نہیں لیا اور پھر اس عدالت کے پاس آیا ہوں۔صوبے میں کوئی کابینہ نہیں اور حکومت مکمل ہی نہیں ہے،ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں ہوسکتی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ صوبے میں وزیراعلی تو ہیں،پی ٹی آئی ، (ن) لیگ،پیپلز پارٹی کے دور نکال کر دیکھ لیں،سارے مرضی کے ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرتے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست کو بھی اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا۔فاضل عدالت کے کیس کی مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…