اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہے‘سراج الحق

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہے۔اپنے بیان میں کہا کہ نا اہل پارٹیوں کی سیاسی مثلث کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں، تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں ایک ہی چھتری کے نیچے پروان چڑھیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی ناکافی ہے، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنے ہونگے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ حکمران اشرافیہ کو مسترد کر کے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے، عوام پیپلز پارٹی، ن لیگ کو بار بار دیکھ چکی، پی ٹی آئی نے بھی مسائل میں مزید اضافہ کیا، آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو دوبارہ موقع دینا بے وقوفی ہو گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے بعد جلد از جلد الیکشن کے انعقاد کا بندوبست کرے، ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید سودی نظام برداشت نہیں کرینگے، جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…