پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان ریلیف پیکج ختم، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ختم ہوتے ہی ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، کوکنگ آئل اور چنے کے آٹے سمیت مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق دال ماش اور دال مونگ پر دی جانے والی 10 روپے فی کلو رعایت واپس لے لی گئی ہے

جبکہ چنے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جن کے مطابق دال ماش 270 روپے فی کلو (10 روپے اضافہ)،دال مونگ 170 روپے فی کلو (10 روپے اضافہ)،یو ایس سی چنے کا آٹا 190 روپے فی کلو (20 روپے تک اضافہ)،یو ایس سی کھجوریں،روپے 80 فی 500 گرام (10 روپے تک اضافہ)،فریش برو چائے 475 گرام: 442 روپے (23 روپے تک اضافہ)،فریش برو چائے 950 گرام 846 روپے (47 روپے تک اضافہ)،ڈالڈا کوکنگ آئل 5 لیٹر: 2155 روپے (100 روپے تک اضافہ)،حبیب کوکنگ آئل ایک لیٹر: 400 روپے (20 روپے تک اضافہ)،میزان کوکنگ آئل 1x 5 لیٹر پیک: 402 روپے (20 روپے تک اضافہ)،ایوا کوکنگ آئل 1x 5 لیٹر پلو پاؤچ: 410 روپے (20 روپے تک اضافہ)،تلو کوکنگ آئل 5 لیٹر ٹن: 1990 روپے (100 روپے تک اضافہ)،یلو لیبل 380 گرام: 479 روپے (19 روپے تک اضافہ)،لپٹن یلو لیبل 475 گرام: 575 روپے (24 روپے تک اضافہ)،سپریم چائے 495 گرام: 525 روپے (24 روپے تک اضافہ)،ٹپال دانیدار چائے 450 گرام: 545 روپے (22 روپے تک اضافہ) شامل ہیں ۔سابقہ حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مارچ میں 8 ارب 30 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی، جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 19 اشیا سبسڈی کے ساتھ فراہم کی جانی تھیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…