ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو

انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی تاہم وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’اْن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔اْنہوں نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اور تْم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عْمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔رکن اسمبلی نے کہا کہ میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…