ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 5  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ کرلیا ہے،

فرح گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران نیازی کی فرنٹ مین کا کردار ادا کیا اور اس حوالے سے ان سے حقائق معلوم کرنے ہیں، فرح گوگی پر جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کی تفتیش کے لئے ان موجودگی ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو دوبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ان ملازمین میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں، ان ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں 2008 سے لے کر 2022 تک جتنی رقوم آئی ہیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، اور ان کے نجی اکائونٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک سے منگوایا جارہا ہے، جب کہ شواہد کی روشنی میں گرفتار یاں بھی عمل میں آئیں گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کی فارن فنڈنگ کے 2013 سے 2022 کے 9 سال کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ ہے، اور اسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو مالی سال 2008-9 سے 2012-13 تک کی مدت کا ریکارڈ فراہم کرچکا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مدت کے بعد پی ٹی آئی کو اور بھی زیادہ اور بھاری غیرقانونی رقوم فراہم ہوئی ہیں،

ریکارڈ سے پتہ چلے گا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران کس کس سے کتنے پیسے لئے، انڈیپنڈنٹ آڈیٹرز کے ذریعے ریکارڈ کی فارنزک جانچ پڑتال ہوگی، اور ایف آئی اے اور ایف بی آر اپنی اپنی سطح ریکارڈحاصل کرکے کارروائی کریں گے۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان نیازی کے خفیہ انٹرنیشنل بینک اکائونٹس کے ریکارڈ کے لئے عالمی بینکس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دور میں ڈیٹا ایکسچینج ایگریمنٹ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ عالمی بینکس سے ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے، اور اسی معاہدے کے تحت کارروائی عمل میں آئے گی، حکومت کی جانب سے امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا سمیت دیگر غیر ملکی بینک اکا?نٹس کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، گوشواروں اور سامنے آنے والے ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…