اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وزیرقانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے بیان کو توہین عدالت قرار دے دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرقانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے بیان کو توہین عدالت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ توہین پارلیمنٹ کرنے والے اب توہین عدالت کررہے ہیں،آئین کی توہین کرنے والوں سے عدلیہ کی توہین کی توقع کی ہی جاسکتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جن سے عدالت نے پارلیمنٹ کا تالا کھلوایا ، وہ آج پارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال مسلسل توہین عوام کرنے والے آج پارلیمنٹ کی وکالت نہ کریں تو بہتر ہے ۔ وزیر قانون نے کہاکہ میڈیا، سیاسی مخالفین، آئین اور جمہوریت کی توہین کرنے والوں کے چار سال سب کو یاد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چار سال پارلیمنٹ کو تالا لگا کرملک کو آرڈیننس فیکٹری میں بدلنے والوں کو آج پارلیمنٹ کا خیال آگیا ہے ،انہوں نے تو پارلیمنٹ کی پریس گیلری تک کو تالا لگادیا تھا، آج کس منہ سے یہ لیکچر دے رہے ہیں؟ ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے والے آج پارلیمنٹ کے وکیل کس منہ سے بن رہے ہیں؟،آئین شکنوں کو آج عدلیہ کے فیصلے بْرے لگ رہے ہیں کیونکہ عدلیہ انہیں آئین پر چلنے کا کہہ رہی ہے ؟،عدلیہ کے مشکور ہیں جس نے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی منوائی ، ملک کو شخصی آمریت کا یرغمال نہیں بننے دیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…