جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

وزیر داخلہ کاجامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے ،پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دورہ کراچی کے دور ان متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے،سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے،مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…