اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جس کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کا حکومتی احکامات کی پابندی اور والدین کے تحفظات کا جائزہ لینا ہے،

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکول کونسل 7 افراد پر مشتمل ہو گی جس کا چیئرپرسن مذکورہ سکول کا سربراہ، پرنسپل یا انچارج ہو گا اور سکول کے دو اساتذہ اور 3 ممبران سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین یا گارڈ جبکہ ایک جنرل ممبر جو کہ رجسٹریشن اتھارٹی نامزد کریگی اور سکول کونسل ایک ممبر کو سیکرٹری نامزد کریگی جبکہ بچوں کے والدین کی نامزدگی کیلئے ادارہ ممبران کو سلیکٹ یا انتخابات بھی کروا کے منتخب کر سکتا ہے اور پرائیویٹ ممبر جو کہ ماہر تعلیم ہو اور وہ ادارہ کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، سکول کونسل کا 2 سال کا دورانیہ ہو گا، بچوں کے سکول چھوڑنے پر والدین ممبر کی رکنیت تبدیل کی جائے گی، سکول کونسلز کی ماہانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہو گی اور سکول میں شکایات بکس رکھا جائے جس پر والدین شکایت کی درخواست ڈال سکیں گے۔سکول کونسل طلباء کے والدین کے تحفظات کو دور کریگی اور سکول میں طلباء کو ٹک شاپ پر فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ بھی کریگی اور سکول کی طرف سے غیر نصابی سرگرمیوں بارے کوئی بھی فنکشن کروانے سے پہلے سکول کونسل کو اعتماد میں لے گی اور پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے بلاوجہ فیسوں میں اضافہ کرنے سے پہلے سکول کونسل سے اجازت لینا ہو گی اور صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ سکول کونسلز تربیت دیکر مئی کے پہلے ہفتہ تک رپورٹ کرینگی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…