بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سلیم صافی نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے عمران خان کو نئے انتخابات کے حوالے سے مشورہ دے دیا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے اسمبلی ،پنجاب اسمبلی سمیت

باقی اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہوں تاکہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہو سکیں۔ انکا کہناتھا کہ جیسے میں کل کہتا تھا کہ یہ اسمبلی الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے یہ آج بھی کہ رہاہوں یہ اسمبلی سلیکٹڈ ہے ۔ اس کیلئے بہترین راستہ یہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے پی کے ، پنجاب سمیت باقیوں اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ ملک میں شفاف الیکشن ہو سکیں ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر بڑے وفد کیساتھ جانے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اوراتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا،یہ کسی صورت مناسب نہیں،صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔انہوں مزید کہا ہے کہ سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…