منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

صدر مملکت کیخلاف مواخذے کی تحریک پر غور کیا جاسکتا ہے ‘ رانا تنویر حسین

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے ( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پر غور کیا جاسکتا ہے ،عدم اعتماد کی تحریک کے دوران صدر نے کئی غیر آئینی کام کئے جس کے ثبوت موجود ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نائب صدر

حافظ احمد عتیق اور چوہدری سلیم گجر آف کھوڑی سیٹھ مبشر کے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ضرور لانگ مارچ کریں اورسڑکوں پر آئیں لیکن وہ قوم کو کوئی جواز بھی تو بتائیں ۔انہوں نے کہا ہم نے نہیں کہا کہ امریکی خط جعلی ہے بلکہ ہم کہتے ہیں جو خط عمران خان لئے پھرتے ہیں اس میں اضافہ کیا گیا ،جس کو یہ سازش کہتے ہیں عسکری قیادت اور دیگر اداروں نے بھی کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ،سازش یہ ہے ان کے پاس 172ارکان نہیں تھے اور انہیں آئینی طریقے سے نکالا گیا ہے ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہماری سب سے بڑی اتحادی ہے آنے وقت میں بھی ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کے معاملات چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی دعوت پر پیپلز پارٹی قیادت لندن گئی ، مجھے میثاق جمہوریت ٹو کا علم نہیں ۔جب ان سے سوال کیا گیا کیا آصف علی زرادری کو مسلم لیگ (ن)سمیت دیگر اتحادی صدر پاکستان مانیں گے تو انہوںنے کہا کہ جب صدر پاکستان کا عہدہ خالی ہوگا تو مشاورت کریں گے ۔انہوں نے کہا نواز شریف کا قوم بیتابی سے انتظار کررہی ہے ،جب ڈاکٹر انہیں سفر کی اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے ۔انہوں نے کہا تعلیم کے شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ،اس وقت لٹریسی ریٹ 70فیصد ہے وقت گو کہ قلیل ہے مگر اسے99فیصد تک لے کر جانا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…