اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا جمعہ کو جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیئے جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر سعید غنی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کراچی ڈویژن نے 15 اپریل جمعہ کو رات 9:00 بجے کلفٹن تین تلوار پر جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ کیا ہے۔سعید غنی نے کہاکہ جشن میں کراچی بھر سے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے۔ تمام پارٹی عہدیداران ابھی سے تیاری شروع کردیں۔ تحفظ آئین اور یوم تشکر پر کراچی ڈویژن کے تحت بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 10 اپریل 2022 کا دن اس ملکی تاریخ میں دفاع آئین کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اجلاس میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری، کراچی کے تمام عہدیداران، ضلع کے عہدیداروں کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے صدور نے شرکت کی ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…