اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے،حافظ حمد اللہ

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این ائٓی) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے مدرسے پر مبینہ حملے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاکہ گزشتہ رات دیر تیمرگرہ میں مسجد اور مدرسے پر حملہ کھلی دہشت گردی اور اسلام دشمنی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حملے میں امام مسجد طلباء اور تبلیغی جماعت پر سخت ترین تشدد کیا گیا، یہاں تک کہ مفتی عالم دین کی داڑھی نوچی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ حملے کی ویڈیوز ثبوت کیلئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، حملہ اور تشدد گزشتہ رات کے احتجاجی مظاہرے میں شریک عمران ٹائیگر فورس کے غنڈوں نے کیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بدمعاشوں اور غنڈوں نے مسجد مدرسہ علمائ، تبلیغی جماعت اور طلباء کی بیحرمتی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ٹائیگر غنڈہ فورس کے ہاتھوں جے یوآئی کیکارکنوں پرتشددکی اطلاعات ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بدمعاشی کے پی کے کی حکومت کی سرپرستی میں ہورہی ہے، کے پی کے انتظامیہ عمران نیازی ٹائیگرفورس کی غنڈہ گردی میں سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ تیمرگرہ میں مسجد پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے بدمعاشوں اورغنڈوں کیخلاف کارروائی کرے بصورت دیگرحالات کی خرابی کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پرہوگی۔ ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کے پی کے فوری طور پر تمام پر تشدد واقعات کانوٹس لیں، پی ڈی ایم متحدہ اپوزیشن اور جے یوآئی تبدیلی کا کیڑا نکالنے میں حق بجانب ہونگی۔ ترجمان نے کہاکہ عمران نیازی کرسی کی ہوس میں ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، پی ٹی آئی عمران نیازی کی کال پر احتجاج اپنی حکومت کے سوگ میں کر رہی ہے مگر حملے مساجد مدارس اور علماء پر ہورہے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ ہے ریاست مدینہ کے نمونے عمران نیازی تم اور تمہاری جماعت، پی ٹی آئی کا سربراہ اور یہ جماعت تاریخی فتنہ ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…