لاہور/کراچی( این این آئی)لاہور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 طیارے کے ایک پر سے پرندہ ٹکرا گیا جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے
واقعے سے متعلق اطلاع دے دیتاہم طیارے کو دوبارہ لینڈ نہیں کرایا گیا اور کپتان طیارے کو دوحہ لے گیا، جہاں طیارے کی کسی ڈیمج کی صورت میں طیارے کی مرمت کی جائے گی۔ایک اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ذرائع کے مطابق دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔