مکوآنہ (این این آئی )سونا اور کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے ملزم گرفتار،‘ملزم نے 210تولے سونا موبائل فون کے کورز میں چھپا رکھا تھا‘اسمگلنگ میں ایئرپورٹ کینٹین ملازم اور اے ایس ایف کارپورل مدثر نواز کو بھی ملوث ہونے پرحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
بتایاگیا ہے کہ ڈائریکٹرایف آئی اے زون IIفیصل آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے مبشراحمد زیب نے ایئرپورٹ سے بیرون ملک دبئی سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزم امن شہزاد کوپکڑا جس نے موبائل فون کے کور کی صورت میں دوکروڑاسی لاکھ مالیت کا سونا چھپا رکھا تھا ملزام نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ میں پاکستان میں رانا خالد اور دبئی میں رانا نعیم کیلئے کام کرتا اور یئرپورٹ کے ملازمین کی مدد سے کرتا ہوںجس پر اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر ایئرپورٹ کینٹین کے ملازم محمد علیم اور اے ایس ایف کارپورل مدثر نواز کو بھی حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی گئی-