اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ ہمیں روک کر دکھائے شاہد خاقان عباسی نے انتظامیہ کو چیلنج دے دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو 10لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے 172 ارکان ایوان میں پورے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھادے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں تاہم وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے،جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم تو پہلے ہی اس پر اتر آئے ہیں، یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے ،آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی ،عوام کی آواز کو جو روکے گا اس کو جواب ملے گا،جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماء نے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپ کو اس کا جواب دینا پڑیگا، نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہلکاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار بھی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بنے بنے گا،وہ اپنے کیئے کا ذمہ دار ہو گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…