اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ تشویشناک انکشاف

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، آبادی کے تناسب سے ملک میں ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے، تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے تعاون سے

گجو خان میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں بورڈ آف گورنرز کے ممبرز ڈاکٹر ارشد حسین، ڈین اینڈ چیف ایگزیکٹو گجو خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن، میڈیکل ڈائیریکٹر بی کے ایم سی ڈاکٹر شاہد نثار اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی،آگاہی ورکشاپ سے سوسائٹی کے ماہرین نے شوگر کے حوالے سے بتایا کہ ذیابطیس سے آگاہی سیشن کا مقصد شوگر کے مریضوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا تھا کہ روزمرہ زندگی اور خصوصا رمضان المبارک میں مریض اپنے شوگر لیول اور خوراک کا خصوصی خیال رکھے، ماہرین نے بتایا کہ رمضان میں بسیار خوری سے پرہیز کیا جائے،پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی نے اس حوالے سے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے جسکی مدد سے رمضان کے آیام میں شوگر کا مریض خوراک کو ترتیب دے سکتے ہیں،پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے ماہرین شوگر کے مرض پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں آگاہی سیشن کا اہتمام کررہے ہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…