اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف اور حمزہ شہباز چار سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں‘عظمی بخاری

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے یہ پکوڑے والے کاغذ ہر جگہ کام نہیں آتے،انہی کاغذات کی بنا پر این سی اے نے اٹلی،یو ای اے،امریکہ اور برطانیہ میں تحقیقات کیں،الحمد اللہ شہبازشریف وہاں سے بھی

انٹرنیشنل صادق و امین ڈکلیئر ہوئے۔اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز چار سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں،شہبازشریف عمران نیازی کے دورحکومت میں دو بار اور حمزہ شہباز دو سال جیل کاٹ چکے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار سے ایک ایک رات جیل میں نہیں گزاری جانی،ایف آئی اے نے شہبازشریف پر وہی کیس بنایا جس میں نیب کو ڈھائی سال سے کچھ نہیں مل سکا۔شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی حقیقت بشیر میمن نے عیاں کردی ہے۔شہزاد اکبر ہر دوسرے دن ایف آئی اے لاہور آفس کے چکر لگاتا تھالیکن ایف آئی اے شہبازشریف کیخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،اس لیے شہزاد اکبر آج کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا۔شہبازشریف سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں۔صاف پانی کمپنی کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کا فیصلہ چیئر مین نیب کیخلاف چارج شیٹ ہے۔شہبازشریف نے دس سال پنجاب کی خدمت کی اور ایک ہزار اب سے زائد کی بچت کی ،منتخب عوامی نمائندوں پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات عمرانی ٹولے کی سازش کا حصہ تھے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…