جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

” ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی اور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں اور پھر کسی چلتی گاڑی کے نیچے آ کر مر جائے گا ” ، عابد شیر علی

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر عابد شیر علی کہا ہے کہ حکومت نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں کہتا ہے کہ حکومت سے نکل کر زیادہ خطرناک ہو جائوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی اور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیںکہتا ہے حکومت سے نکل کر

زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دیوار سے ٹکریں مارے گا، اپنے کپڑے پھاڑ لے گا۔ اور پھر کسی چلتی گاڑی کے نیچے آ کر مر جائے گا۔ خس کم جہاں پاک۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے،عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں،جتنے دیر آپ اقتدر سے چپکے رہیں گے اپنی او رعوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے،آپ عبرتناک شکست کھا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا، گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…