اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں،شازیہ مری حکومت پر برس پڑیں

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ گزشتہ تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر بنایا ہے جس میں تبدیلی نہیں تباہی ہے،عمران خان جھوٹے وعدوں اور اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگے ورنہ عوام ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے ، مہنگائی سے چھٹکاراعمران خان سے چھٹکارے سے منسلک ہے،فارنگ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے 77میں سے 12اکائونٹس کی تفصیلات دی ہیں

، یہ چندہ ہسپتال کے نام پر مانگتے ہیں او رچیک تحریک انصاف کے نام کا کٹواتے ہیں، اب آ پ کی تلاشی دینے کا وقت آ گیا ہے ،اگر آپ تلاشی نہیں دیں گے تو زبردستی تلاشی لی جائے گی ،ان سے ان کی سلائی مشینوں ، اولادوںاور مہنگائی کا پوچھیں تو گالیاں نکالتے ہیں ، ہم نے کسی سے کوئی رابطہ کیا نہ کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کے اکائونٹس میں ایسی کوئی چیز ضرور ہے کہ اس کا نام آتے ہی وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شازیہ مری نے کہا کہ موجودہ حکمران لگا نہیں رہے بلکہ کھا رہے ہیں ، یہ تو کورونا کا فنڈ کھا گئے ہیں اور انہوں نے 40ارب روپے کا حساب دینا ہے ۔ہم نے پچھلے تین سالہ حکومتی کارکردگی پر ایک وائٹ پیپر بنایا ہے جس میں تبدیلی نہیں تباہی نظر آئے گی،یہ جانتے ہیں پیسے کیسے چھاپنے ہیں یہ چور و نادیدہ بھوکے لوگ ہیں ، یہ کار خیر کے کام میں بھی بد دیانتی کرتے ہیں ۔ ماضی میں یہ فنڈنگ کے نام پر سیاسی جماعتوں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے او رخود کو دودھ کادھلاثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ،ان کا جھوٹا برانڈ مسخ ہو جائے گا ۔ سوال یہ ہے کہ یہ فارن فنڈنگ میں بار بار کیوں التواء مانگ رہے ہیں۔ آپ بے فکر رہیں پیپلز پارٹی اپنا حساب دے گی اور ہم نے اپنا تمام ریکارڈ او رحسابات جمع کرائے ہوئے ہیں لیکن آپ ناراض بچوں کی طرح کہتے ہیں کہ پہلے پیپلز پارٹی اور دوسروں سے پوچھیں ، ہم سو بار اپنا حساب دینے کے لئے تیا رہیں۔ آپ سے سلائی مشینوں کا پوچھیں تو آپ گالیاں دیتے ہیں ، آپ سے آپ کی اولاد کا پو چھیں تب آپ گالیاں دیتے اور ناراض ہو جاتے ہیں ، آپ بتائیں چالیس ماہ کی حکومت نے کیا کام کیا ہے ، آج پاکستان دنیا میں چوتھا مہنگا ترین ملک ہے ، خطے میںپاکستان سب سے مہنگا ملک ہے ، ، مہنگائی کی شرح 11.75فیصد تک ہو چکی ہے ، آپ کہتے ہیں کورونا وباء میں ہمسایہ ملک کا برا حال ہوا حالانکہ پاکستان میں حالات سب سے برے رہے ، غریب اور مڈل مین سانس نہیں لے سکتے، آپ کہتے ہیں لوگوں کو سمجھائیں کہ مہنگائی نہیں ہے ، کیا لوگوں کو بیو قوف سمجھ رکھا ہے ، جو خود کشیاں کر رہے ہیں وہ پاگل ہیں۔ موجودہ دور میں بجلی کی قیمتوں میں57اور گیس کی قیمتوں میں 600فیصد اضافہ ہوا ہے ، ملک میں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آئی ہے ۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ ملک سے نوے دن میں کرپشن ختم کر دوں گا ، مہنگائی دور ہو گی اور خوشحالی آئے گی ، لیکن کوئی وعدہ سچا نہیں ہوا، الٹا کشکول اٹھائے پھر رہے ہو ، آج ہر پاکستان دو لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔ عمران خان جھوٹے وعدوں اور اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگیںورنہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے ۔

اپوزیشن عوام کو نہیں بھڑکا رہی بلکہ عمران خان عوام کو دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل لاہور میں عظیم رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ، چیئرمین بلاول بھٹو نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، فیڈرل کونسل کے اجلاس بلائے ہیں اور یہ طویل اجلاس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختوانخواہ میں آٹھ سال سے تبدیلی کی شکل میں آنے والی تباہی کو برداشت کر رہے ہیں ، وہاں ہمیں تبدیلی کا چاند نظر آ چکا ہے ۔ مہنگے پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی

حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ہم سے خیبر پختوانخواہ میں بلدیاتی ٹکٹ دینے میں غلطیاں ہوئیںحالانکہ عمران خان نے سارے امیدواروں کی خود منظوری دی، انہیں معلوم تھاکہ کون کس کا ماما ، کون کس کا چاچا اور کون کس کا بھائی او ربھتیجا ہے ۔ آج تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کہہ رہے ہیں کہ ہم عوام میں نہیں جا سکتے اور کوئی تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کے لئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیںمیرا برانڈ سیل کریں ، کیا آپ کے جھوٹ کا

برانڈ سیل کیا جائے ۔ آپ نے 77میں سے صرف 12اکائونٹس کی تفصیلات دی ہیں، اب آپ کی تلاشی کا وقت ہے ،آپ تلاشی دیں ورنہ آپ کی زبردستی تلاشی ہو گی ۔ آپ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ سکرونٹی کو اوپن نہ کیا جائے ، عدالت سے کہا جارہا ہے کہ اجتماعی فیصلے سنائیں ، اجتماعی شادیوں کا تو سنا تھالیکن اجتماعی فیصلے سنانے کا مطالبہ پہلی بار سنا ہے ، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور انہیں اب گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں ہمارے امیدوارنجیب اللہ محسود ٹارگٹ کلنگ

کا شکار ہوئے،اے این پی کے مئیر کے امیدوار شہید ہوئے ، امین گنڈا پور ایک قتل کیس میں چونسٹھ کے بیان میں ملزم ہیں مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے کیونکہ وہ عمران خان کے لاڈلے ہیں،ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی شہدا ء پر جے آئی ٹی بنائی جائے،سندھ میں کوئی معاملہ ہو تو وفاقی حکومت کہتی ہے کہ جے آئی ٹی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جمہوری موقف اپنایا کہ استعفوں کی بجائے ان ہائوس تبدیلی لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحفے میں ملنے والی گھڑی دبئی میں بیچی

مگر رقم توشہ خانہ میں جمع نہیں ہوئی۔عمران خان کے اکائونٹس میں ایسی کوئی چیز ضرور موجود ہے کہ وہ اس کا نام آتے ہی پریشان ہو جاتے ہیں،ہو سکتا ہے اس میں کوئی ایسی چیز ملوث ہو جس سے وہ اس کو روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے بند کمروں میں نہیں مل رہی،ہم صرف بیروزگاری،عوام کی پریشانیوں کی بات کر رہے ہیں،اس وقت بس ایک لیڈر ہے بلاول ہے جو عوام کے حقوق کے لیے

اور دہشتگردی کے خلاف آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جو سیٹ جیتے ہیں وہ ان کے گھر کی سیٹ ہے ،ہم نے پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پانچ جنوری کو منعقد ہو رہا ہے جس میں لائحہ عمل تشکیل دیں گے،ہم نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ کوشش کر رہے ہیں،ہم نے اپوزیشن کو جو بتایا وہ کر کے دکھایا ،سینٹ کا الیکشن اس کی مثال ہے ،ہمارا موقف یہ تھا کہ استعفے آخری حربے ہیں ،یہ کہتے تھے کہ اگر استعفے نہ ہوئے تو لانگ مارچ بے معنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…