پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت طاقت کے ذریعے اسمبلی میں قانون سازی کر کے اپوزیشن سے معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے، قمر زمان کائرہ

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت طاقت کے ذریعے اسمبلی میں قانون سازی کرتی ہے اور پھر اپوزیشن جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ذاتی خواہش ہو سکتی ہے، وزیراعظم کی

نہیں وزیراعظم خود اس کا اظہار کریں تو اور بات ہے یہ ان کی پارٹی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت طاقت کے نشے میں قانون سازی کرے اور مہنگائی کے طوفان کھڑے کردے اور قوم کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لے تو پھر تلخیوں میں اضافہ نہ ہو تو کیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیروں کی کیا حیثیت ہے، عمران خان تو کہتا ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملا نا تو وزیروں کی دعوت کی کیا وقت ہے ،عمران خان غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں ،حکومت چلانا نہ چلاناغیر معنی ہیں ،قوم مسائلِ کا حل چاہتی ہے خدانخواستہ ہم اس نہج تک نہ پہنچ جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو اس وقت تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نئے اور فیئر الیکشن میں ہیں تمام جماعتوں سے باہمی مشاورت حالات میں درسگی لائی جا ہے انھوں نے کہاکہ حکومت تو خود ہی اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا نہیں کر نا چا ہتی حکومت کی طرف سے کوئی رویہ نظر آئے گا تو اس پر ریسپانس دیا جائے گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…