اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 16 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق ایک روز میں اومی کرون 34 افراد میں اومی کرونا کی تصدیق ہوئی ،اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہو گئی ۔ڈی ایچ او کے مطابق اومی کرون کا شکار افراد کی اکثریت نے انسداد کرونا ویکسین نہیں لگوائی ، ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں کی اکثریت بھی نان ویکسینیڈڈ ہے ۔